نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آج ہی نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آئندہ 5 سالوں میں حکومت غریب اور تنخواہ دار طبقے کو 50 لاکھ گھر بنا کر دے گی۔وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا اور رجسٹریشن کا عمل نادرا کے ذریعے کیا جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔فارم 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمع 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments