سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچےجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں، تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments