تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں مزید 2 بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 5 دن اور 8 دن کے مزید 2 بچے غذائی قلت سے انتقال کرگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بچوں کا انتقال گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا جس کے بعد سول اسپتال مٹھی میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 2018 میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض سے 493 بچے فوت ہوچکے ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان نے مٹھی میں بچوں کی ہلاکت کے از خود نوٹس کی سماعت کی تھی اور ریمارکس دیئے تھے کہ آصف زرداری اور بلاول تھر والوں کی مدد کریں۔چیف جسٹس نے بچوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور آئندہ ہفتے خود تھر کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments