کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نیشنل ہائی وے پر ہائی ٹینشن وائر گرگئی، جس کی زد میں آنے والا ایک بچہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہائی ٹینشن وائر گرنے کا یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر بن قاسم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جس کی زد میں وہاں سے گزرنے والا ایک بچہ آگیا اور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔کچھ دیر بعد ایمبولینس پہنچی تو بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے عزیزوں کی تلاش جاری ہے، کیونکہ اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی، جس سے اس کی شناخت یا گھر کا پتہ معلوم ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں بھی بجلی کی تار گرنے سے ایک 8 سالہ بچے محمد عمر کے بازو جھلس گئے تھے اور انہیں کاٹنا پڑا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments