اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ آج ہوا تاہم نیلامی کے دوران 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت کی جاسکی۔وزیراعظم ہاؤس کے زیراستعمال گاڑیوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں 49 گاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جن میں بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل تھیں۔نیلامی کا آغاز دن 12 بجے شروع ہوا جس کے دوران صرف ایک گاڑی 90 لاکھ روپے میں نیلام ہوسکی اور دوپہر 2 بجے نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گئی اور آئندہ گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاؤس کے بجائے آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائے گی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں اور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان گاڑیوں میں خصوصیات ہیں، اس لیے قیمت زیادہ ہے۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں رکھی گئیں تھیں جس میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments