لاہور: معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب 75 ہزار روپے کا بجلی کا بل آنے پر سرپکڑ کر بیٹھ گئیں۔حبیب جالب کی صاحبزادی لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر مصطفیٰ ٹاؤن میں ڈھائی مرلے کے سنگل سٹوری مکان میں اپنی دو بہنوں اور اُن کے بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔حال ہی میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے انہیں 75 ہزار روپے بجلی کا بل بھجوا دیا، جسے کم کرانے کے لیے وہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہیں۔واضح رہے کہ طاہرہ حبیب آن لائن ٹیکسی سروس ‘کریم’ کے ساتھ بحیثیت ڈرائیور منسلک ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ خاندان کی واحد کفیل ہیں اور گھر چلانے کے لیے ٹیکسی چلاتی ہیں، جو انہوں نے بینک سے قسطوں پر لے رکھی ہے۔طاہرہ حبیب جالب کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی تقریروں میں ان کے والد کے کلام کا حوالہ تو دیتے ہیں مگر ان کی آل اولاد کی پریشانیوں کا نوٹس نہیں لیتے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments