کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ 25 روز کے دوران بجلی کا پانچواں بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، تاہم 3، 4 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال ہوسکی۔بریک ڈاؤن کے باعث گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، جمشید روڈ، ناظم آباد، گلزار ہجری، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی اور ملیر میں کافی دیر بجلی غائب رہی۔دن کےاوقات میں بھی کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہری پریشان ہیں۔دوسری جانب شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی جاری ہے اور جن علاقوں میں فالٹس ہیں وہاں عملہ بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔اس سے قبل 20 اکتوبر کو بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے تھے، جسے بعدازاں بحال کردیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments