کراچی: رواں برس اگست میں کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اہلکار کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی امل کے والد نے تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کے نتیجے میں جو نئے مسائل سامنے آرہے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔امل کے والد عمر عادل کا کہنا تھا کہ ‘میں سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امل کے ساتھ ہونے والے حادثے کا سنجیدہ نوٹس لیا اور اس کی تحقیقات کا آغاز کیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران بہت سے نئے مسائل اور معاملات بھی سامنے آرہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان کا بھی احتساب ہونے کی ضرورت ہے۔امل کے والد کا کہنا تھا کہ تمام رپورٹس آنے کے بعد اُن تمام لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے جو اس حادثے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ ہمارے یہاں اصول و ضوابط ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔ اگر احتساب کا سلسلہ شروع ہوجائے گا تو پھر ان پر عمل بھی کیا جائے گا۔عمر عادل کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹس آنے کے بعد انہیں عوام کو بھی دکھانا چاہیے کیونکہ اگر مستقبل میں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس کو آگے کیسے لے کر جایا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں برس 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments