گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک نوجوان راحیل نے خودکشی کرلی، یہ اس خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ ہے۔زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے والے نوجوان راحیل کا تعلق کامونکی کے محلہ محمد نگر سے ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں آباد یہ خاندان راحیل کے دادا تاجدین المعروف پھلاں والی سرکار کے نام سے مشہور ہے۔ایک ہی گھر میں رہائش پذیر اس خاندان میں 15 سال پہلے راحیل کی چچی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی تھی۔واقعے کے کچھ عرصہ بعد راحیل کی بہن شبانہ اور بھائی شہباز نے بھی آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔راحیل کے چچا کے 2 بیٹے عمر اور حامد بھی خودکشی کرچکے ہیں۔2017 میں راحیل کے ایک اور بھائی نے بھی ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔اس حوالے سے میو اسپتال لاہور کی سابق چیف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر تنویر نصر کہتی ہیں کہ یہ سیریز ایک قسم کی سائیکو پیتھالوجی بیماری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments