شہدائے کربلا کا چہلم، مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند

کراچی: شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے جبکہ کراچی، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم پر پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی۔ملک بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوس کے روٹ پر ملحقہ سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔کراچی کی ایم اے جناح روڈ سے ملحقہ راستوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ صدر اور اطراف کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے سرچ آپریشن بھی کیا، جس کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول آج بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں