اسلام آباد: مقامی عدالت نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے اور فریقین کے درمیان راضی نامے کےبعد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے کچھ گرفتاریاں کی تھیں جب کہ اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد کا بھی تبادلہ کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔اعظم سواتی کے بیٹے اور ملزمان کے درمیان راضی نامہ ہوگیا جس کے بعد اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments