اسلام آباد: دورہ پاکستان پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج علی الصبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments