کراچی: مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی 10 روز کے لیے منسوخ کردیئے گئے۔تاہم صحافی، پولیس اہلکار، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، سیکیورٹی گارڈز اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث لیاری ایکسپریس وے کراچی اور حیدرآباد کے دونوں روٹس کو بند کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments