کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انسداد تجاوزات کی ٹیم کی جانب سے صدر کے علاقے میں آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ دکانداروں کا آپریشن کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں انسداد تجاوزات کی ٹیم ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، پاسپورٹ آفس، اور ملحقہ سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔تجاوزات کے خاتمے کے آپریشن کے دوران ٹیم نے دکانوں کے باہر قبضہ کی گئی جگہوں کو مسمار کردیا اور پتھارے ہٹانے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر لگے سن شیڈ بھی اتار لیے گئے۔دوسری جانب صدر پارکنگ پلازہ کے اطراف قائم دکانداروں نے تجاوزات آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور مظاہرین نے ایمپریس مارکیٹ سے پارکنگ پلازہ جانے والا راستہ بند کردیا۔محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے اپریشن سے قبل مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے اور دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری طور پر تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments