لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل اور فلیورز سے بنے مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کردی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں ایک اہم فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ذائقے دار ڈبوں کے دودھ پر پابندی عائد کی گئی۔جیونیوز کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیری ڈرنکس پر پابندی کے بعد مارکیٹ میں بکنے والے جوسزکے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا ہے اور کیمیکل، فلیورز سے بنے مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہےکہ پھلوں کے نام پر بکنے والے کاربونیٹڈ اور نان کاربونیٹد فیلورڈ ڈرنکس قدرتی غذائیت نہیں رکھتے، پھلوں کی جگہ کیمیکلز اور فلیورز سے بنی فلیورڈ ڈرنکس غذائیت سے خالی ہوتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خالی کیلیوریز پر مشتمل کاربونیٹڈ اور فلیورڈ ڈرنکس کا نشوونما پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments