اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق ایلس ویلز کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کی 6 نومبر کو پاکستان آمد کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا تھا کہ ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments