کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی درخواست کی سماعت کے بجائےکیس جلد نمٹانےکا حکم دیا ہے۔لیگل برانچ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 29 گواہ میں سے 19کے بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں جب کہ پولیس حکام کاکہنا تھا کہ گواہان کو نوٹس پہنچا دیئے اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس ابھی بھی چل رہا ہے، وکلا کو بھی معاشرے میں اچھے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں بنارس پل پر عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments