لاہور: بھارتی جیل میں 17 سال قید کاٹنے والا پاکستانی شخص جلال الدین وطن واپس پہنچ گیا۔بھارتی حکام نے جلال الدین کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ جلال الدین کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔جلال الدین کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غریب آباد میرپور سے ہے جہاں سے وہ 17 سال قبل بھارت کے علاقے اترپردیش میں داخل ہوا تھا جس کے بعد اسے بنارس جیل میں قید رکھا گیا۔جلال الدین نے بھارتی قید کے دوران انٹرمیڈیٹ، بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے، الیکٹریشن کا کورس کیا اور کرکٹ میچز کے دوران امپائر کے فرائض بھی انجام دیتا رہا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جلال الدین نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے ایم اے کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments