کراچی: صدر اور اس کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے علاقے صدر اور اس کے اطراف کے ایم سی کا انسداد تجاوزات آپریشن چوتھے روز جاری ہے جس میں تبت سینٹر، اکبر روڈ اور زیب النساء اسٹریٹ پر بھی آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال پر قابو رکھنے کے لیے پولیس، رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن میں دکانیں گرائے جانے پر دکانداروں نے ایمپریس مارکیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔دکانداروں کا مؤقف ہےکہ وہ 50 سالوں سے کے ایم سی اور دیگر اداروں کو لاکھوں روپے ادا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اچانک دکانیں گرادی گئیں۔دکانداروں نے مطالبہ کیا ہےکہ جب تک انہیں متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاتی ان کا دھرنا جاری رہےگا جب کہ ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی آج مارکیٹ بند رکھی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments