کراچی: سندھ حکومت نے بھی وفاق کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کفایت شعاری مہم کا آغاز کردیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی اور کابینہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا اطلاق 3 سال کے لیے ہوگا۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرکاری افسران کے لیے گاڑیوں کی نئی پالیسی بنانا چاہتا ہوں، گریڈ 17 کے افسر کو لیز پرگاڑی خرید کر دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری افسر خود گاڑی کی اقساط ادا کرے، مرمت کے اخراجات بھی برداشت کرے، اقساط پوری ہونے پر گاڑی متعلقہ افسر کے حوالے کردی جائے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی کئی گاڑیاں نیلام کردی گئی ہیں جب کہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا سمیت دیگر سرکاری حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments