گوجرانوالہ میں ٹیلیفون پر معلومات لے کر بینک اکاونٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کے اہم رکن کو حافظ آباد سےگرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے گوجرانوالہ ریجن میں اس گروہ نے شہریوں سے ٹیلیفون پر معلومات حاصل کرنے کے بعد 60 سے زائد بینک اکاؤنٹس سےکروڑوں روپے نکالے۔ایف آئی اے کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث شبیر نامی اہم ملزم کو حافظ آباد سےگرفتار کیا گیا جسے پہلے سے گرفتار ملزم شفیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم شفیق 28 ستمبر کو حافظ آباد میں بینک سے رقم نکلواتے پکڑا گیا تھا جس سے بینک فراڈ کے بین الصوبائی گروہ کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔آصف اقبال کے مطابق 3 ماہ میں 60 بینک اکاؤنٹس سے نکالی گئی رقم کروڑوں روپے ہے اور متاثرہ افراد میں وکلاء، پولیس افسران اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ملزمان نے گوجرانوالہ ریجن میں 60 شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی جب کہ اٹک کے رہائشی اللہ یار کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپےکی رقم ٹرانسفر کی گئی۔بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments