چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں سے ایک سرکاری ملازم نکلا لیکن کس شہر میں ؟ شناخت ہوگئی

ینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناکت کر لی گئی ہے جن میں سے ایک حملہ آور کا نام عبدالرازق تھا جو کہ بلوچستا ن حکومت کا ملازم تھا ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ علی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے چینی قونصل خان پر ہونے والے حملے سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ تین دہشتگردوں میں سے ایک کانام عبدالرازق تھا جو کہ بلوچستان کی حکومت کا سرکاری ملازم تھا اور اس کا تعلق بلوچستان کے علاقے خاران سے تھا ۔دہشتگرد کے حوالے سے معلومات شیئر کرنے کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں