سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چینی قونصلیٹ پر حملے کو ناکام بنادیا ہے جبکہ اس دوران د وپولیس اہلکار شہید ہوئے ہیںتاہم جس گاڑی پر وہ سوار ہو کر آئے اس کے اصل مالک کا بھی پتا لگا لیا گیاہے ۔
دہشتگرد جس گاڑی پر سوار ہو کر چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے کیلئے آئے تھے وہ گاڑی چوری یا چھینی نہیں گئی تھی بلکہ و ہ اوپن لیٹر پر خریدی گئی تھی ۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ گاڑی کسی حیدر عباس زیدی نام کے شہری پر رجسٹرڈ ہے اور جب سیکیورٹی فورسز نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کا چھ ماہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ دہشتگرد جس گاڑی پر سوار ہو کر آئے اس کا ماڈل 2006 اور رنگ سفید ہے ۔