کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایک مبینہ سہولت کار کو کراچی جبکہ دوسرے کو شہداد پور سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک ٹیم شہداد پور روانہ ہوگئی ہے، جو وہاں سے گرفتار شخص کو کراچی منتقل کرے گی۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کراچی سے گرفتار ملزم چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے آخری بار رابطے میں تھا، جس سے مزید تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔حملہ آوروں کی شناخت رزاق، ازل خان مری عرف سنگت دادا اور رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب کارروائی میں 2 پولیس اہلکار اے ایس آئی اشرف داؤد اور پولیس کانسٹیبل عامر خان شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ جمن خان زخمی بھی ہوا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments