لاہور:محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کرلی جس میں 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مسافروں سے پہلے 10 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے وصول کیا جائے گا لیکن 10 کلومیٹر کے بعد کرائے میں 10 روپے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرائے میں اضافے سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی۔ذرائع کے مطابق اسپیڈو بسوں میں بھی بغیر کارڈ سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسافر اب کرایہ ادا کر کے سفر کرسکیں گے۔یاد رہے کہ ماضی میں اسپیڈو بس سے سفر کرنے والے افراد کے لیے کارڈ جاری کیے گئے تھے اور کارڈ کے بغیر مسافروں کو بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments