کراچی: تنخواہیں نہ ملنے پر بحریہ ٹاؤن ملازمین اور ٹھیکیداروں کا ہائی وے پر احتجاج ختم

کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ ادارے بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اور ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا جس کے باعث کراچی سے حیدر آباد اور حیدرآباد سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔احتجاج کے باعث سپرہائی وے کے دونوں ٹریکس پر ٹریفک 3 گھنٹے سے زائد سے بند ہے جبکہ مظاہرین نے سپرہائی وے پر کاٹھور سے نیشنل ہائی وے جانے والا لنک روڈ بھی بند کردیا۔احتجاج میں شہری، بلڈرز، ٹھیکیدار اور ملازمین بھی شریک ہوئے۔۔ملازمین کا موقف تھا کہ انہیں تنخواہیں نہیں مل رہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے معاملہ حل کرنے کی اپیل کی۔بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد 6 گھنٹوں سے بند سپرہائی وے ٹریفک کےلیے کھول دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں