اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہےکہ سی پیک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین نمونہ ہے جب کہ ون بیلٹ ون روڈ نے منصوبے نے خطے کے عوام میں روابط کو فروغ دیا ہے۔جنوبی ایشیا میں تنازعات اور تعاون میں اہم طاقتوں کے کردار پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کا سب سے اہم خطہ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں باہمی تعاون سے جنوبی ایشیا میں غربت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین نمونہ ہے، ون بیلٹ ون روڈ نے منصوبے نے خطے کے عوام میں روابط کو فروغ دیا ہے، معاشی ترقی بھی کئی تنازعات کے خاتمے کا باعث بنتی ہے، چین خطے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، ہم جنوبی ایشیا کے شاندار مستقبل کیلئے شراکت دار ہیں۔چینی سفیر کا کہنا تھاکہ خطے کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، چین کو بھی مسائل کا سامنا رہا ہے، ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور رابطوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments