من پسند کھانے فراہم نہیں کئے جاسکتے۔۔۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کو ان کے من پسند کھانے فراہم نہیں کئے جاسکتے‘ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی ہے اسی استقامت کا اب بھی مظاہرہ کریں‘ خواجہ سعد رفیق لوٹ مار کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ جمعہ کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر سے متعلق لیگی پارلیمانی پارٹی منافقانہ کردار ادا کررہی ہے۔ سپیکر یا چیئرمین سینٹ پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق لوٹ مار کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر کا کوئی قانون نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کو نیب نے اور ریاستی اداروں نے گرفتار کیا ہے۔ ماضی میں اپوزیشن نے یہ قانون پاس کرانے کی کوشش کی ہم کوشش کررہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر پر کام کیا جائے۔ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی ہے اسی استقامت کا اب بھی مظاہرہ کریں۔ افسوس (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور نہیں کیا دنیا بھر میں وعدہ معاف گواہ کا تصورص موجود ہے یہ کوئی انہونی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں