کابل: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ہم دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح ہے جب کہ خطے میں معاشی ترقی، امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔کابل میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرُعزم ہے، ہمیں تعاون اور انٹیلی جنس روابط میں بڑھانے کی ضرورت ہے، بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، پاکستان، چین اور افغانستان کی معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، سہ فریقی تعاون اس سلسلے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے چیلنج ہے، دونوں ممالک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments