نارووال: صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں پیجووالی ریلوے اسٹیشن کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 12 بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ شدید دھند اور پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، جہاں نارووال میں پیجووالی اسٹیشن کے قریب ایک اسکول وین نارروال سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کی زد میں آگئی۔اس حادثے کے نتیجے میں اسکول وین میں سوار 12 بچے زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 5 بچوں کو طبی امداد دےکر فارغ کردیا گیا جبکہ 7 بچے زیرعلاج ہیں۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر لطیف افضل کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں، جہاں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث گاڑیاں ٹرینوں کی زد میں آجاتی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“نارووال: اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 12 بچے زخمی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats so sad Allah tallah ki zaat sb pr reham kre nehayut afsos naak waqiya hai