اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے 24 دسمبر کو سنائے جانے والے فیصلے میں نواز شریف کو سزا کی صورت میں عوامی رابطہ مہم چلانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں احتساب عدالت کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں راجا ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر 24 دسمبر کو احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف سے متعلق سنائے جانے والے فیصلے پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں (ن) لیگ کا ایڈوائزری بورڈ معاملات دیکھے گا جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مرکزی رہنما شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 30 دسمبر کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا یوم تاسیس منعقد کیا جائے گا، اگر نواز شریف کو سزا نہ ہوئی تو وہ یوم تاسیس سے خطاب کریں گے اور سزا کی صورت میں سینئر رہنما تقریب سے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے پارلیمنٹ میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ جس کے لیے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سویلین بالا دستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جب کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت مؤقف اختیار کرنے کے علاوہ عوامی رابطہ مہم 30 دسمبر کے ورکرز کنونشن سے شروع کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments