لاہور: کیمپ جیل لاہور میں گذشتہ روز انتقال کرجانے والے سرگودھا یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میاں جاوید کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائےگا۔میاں جاوید کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں رواں برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔وفات کے بعد میاں جاوید کی ہتھکڑیاں لگیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر عوامی وسیاسی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔دوسری جانب نیب نے میاں جاوید کی اپنی حراست میں وفات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب عدالت نے جاوید احمد کو اکتوبر 2018 میں ہی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ترجمان نیب کے مطابق مرحوم میاں جاوید احمد کو نیب لاہور سے صحت مند حالت میں کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا اور جیل حکام نے ملزم کو تحویل میں لیتے وقت ان کی صحت کے حوالے سے باقاعدہ تصدیق دی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ جیل حکام نے دل میں تکلیف کے باعث مرحوم کو سروسز اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں ان کا انتقال ہوا، لہذا اس تاثر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے کہ مرحوم نیب کی حراست کے دوران فوت ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments