اسلام آباد: بلیوایریا میں ایک شخص وزیراعظم بنانے کا مطالبہ لے کر موبائل سگنل کے ٹاور پر چڑھ گیا۔ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے موبائل سگنل کے ٹاور پر جا چڑھا اور اس نے خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا۔اس شخص کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کا مؤقف ہےکہ اسے وزیراعظم بنایا جائے، وہ پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک کرے گا اور 6 ماہ میں ملک کا قرضہ اتار دے گا۔اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ڈی پی او سرگودھا کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرے گا اور بات کرانے تک نیچے بھی نہیں اترے گا۔ریسکیو حکام کی جانب اس شخص کو لفٹر کے ذریعے اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس شخص کو موبائل ٹاور سے نیچے اتارا جس کےبعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments