اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ داعش کے خطرے کو کم سمجھنا خیالی دنیا میں رہنے کے مترادف ہے اور نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں افغان وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیصلہ کریں کہ پاکستان کو پارٹنر بنانا چاہتے ہیں یا اپنی حکومتی ناکامی پر قربابانی کا بکرا بنانا ہے۔
یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز امراللہ صالح کو نیا وزیرداخلہ تعینات کیا ہے اور وہ پاکستان مخالف بیانات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔