اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاء کو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھال لیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats a good news in my opinion he is a nice man