اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی چیئرمین شپ کے لیے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔فرخ سبزواری نے 1994 میں آئی بی اے سے ایم بی اے کیا اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی فنانشل مارکیٹس میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حکومت کی جانب سے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس کے 10 ماہ بعد کمشنر ظفر عبداللہ کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی مقرر کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments