قصور کے چمڑے کے تاجر کو بیٹے اور ڈرائیور سمیت قتل کردیا گیا، جن کی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ پکا قلعہ کا رہائشی نیاز احمد، اپنے بیٹے احمد اور ڈرائیور فیض کے ساتھ لین دین کے سلسلے میں کرائے کی کار میں کل صبح سیالکوٹ گیا تھا۔تاہم تینوں کی لاشیں بعدازاں شام کے وقت ڈسکہ کے علاقے دھرم کوٹ میں گاڑی سے برآمد ہوئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول نے کاروبار کے سلسلے میں سیالکوٹ کی ایک پارٹی سے ڈیڑھ کروڑ روپے لینے تھے۔ نیاز احمد کا بیٹا احمد وکیل تھا، جسے وہ اپنے ساتھ لے کر گیا تھا۔پولیس کے مطابق تینوں کو نشہ آور چیز پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔باپ بیٹا کی لاشیں گاڑی کے اندر جبکہ ڈرائیور کی لاش گاڑی کی ڈگی سے برآمد ہوئی۔پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“قصور کا چمڑے کا تاجر بیٹے اور ڈرائیور سمیت قتل، لاشیں گاڑی سے برآمد” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
seriously our country is filled with all criminals did not understand why our people behaving like this thats seriously too much