لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار دے دی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کو تصدیق کے لیے 24 دسمبر کو ارسال کی گئی تھی جس کے بعد ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو 100 فیصد درست قرار دیا گیا ہے، شہزاد سلیم ولد ظہیر احمد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی۔واضح رہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری پر سوالات اٹھائے گئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈی جی نیب سے اپنی ڈگری میڈیا پر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہزاد سلیم کی ڈگری کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار دے دی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
i want to just laugh at hec too because i my self saw many of their own people are involved in attesting fake degrees lolz sorry to write like this here but its a democratic country everyone has right to say openly about anything