اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا تبادلہ ہوا جو 1988 کے معاہدے کے تحت کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات اورسہولیات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی جب کہ بھارتی دفتر خارجہ نے بھی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی لسٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست یکم جنوری کو دینا ہوتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو بھارتی قیدیوں کی فہرست بھجوا دی اور یکم جنوری کو ہی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت 537 بھارتی قیدی پاکستان کی مختلف جیلوں میں ہیں جن میں 54 سول جبکہ 483 مچھیرے شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments