اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کی ملکیتی کمپنی ‘ڈیسکون’ نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا حاصل کرنے کے لیے بولی جیت لی، یہ بولی چین کی ایک کمپنی کے اشتراک سے دی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی ملکیتی کمپنی ڈیسکون اور چین کی کمپنی چائنا گیزوبا پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا حاصل کرنے کے لیے 309 ارب روپے کی بولی دی۔عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد ڈیسکون کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی اور اب ان کے بیٹے کمپنی کے چیئرمین ہیں۔چیئرمین واپڈا نے تصدیق کی ہے کہ جوائنٹ وینچر ڈیسکون اور چائنا گیزوبا نے بولی جیت لی ہے اور کنٹریکٹر دس ہفتوں کے اندر منصوبے کی سائٹ پر سرگرمیاں شروع کردے گا۔انھوں نے بتایا کہ دوسرا جوائنٹ وینچر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور پاور چائنا کا تھا، جو کامیابی حاصل نہ کرسکا۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ کامیابی بولی دہندہ سے بولی میں مزید کمی کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے۔تاہم وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم کا منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا جارہا ہے، کیونکہ اب تک زمین بھی حاصل نہیں کی جاسکی ہے اور کنسلٹنسی فرم کا تعین بھی ابھی کیا جانا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments