لورالائی: صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے چمالنگ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث چار کان کن جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ چمالانگ کے علاقے چھ فٹی کی کوئلہ کان میں 5 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔کان کنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments