کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ موجودہ حکومت میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں و سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں، وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق اپنے نظریات و مؤقف سے یوٹرن لیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments