اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کو تلخ جواب دیئے جانے پر دیگر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد اور ٹھیکے کے معاملات سے متعلق گفتگو کی۔اس دوران سوال جواب کے سیشن میں انگریزی اخبار کے ایک سینئر صحافی خلیق کیانی نے فیصل واوڈا سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین شہباز شریف پر تنقید کے حوالے سے سوال کیا۔جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ میں آپ کا مائیک اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دوں گا، آپ جیسے بزرگ صحافی سے اس طرح کے سوال کی امید نہیں کرسکتا تھا۔وفاقی وزیر کے اس تلخ رویے پر تمام صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔فیصل واوڈا نے اپنے رویے پر معذرت بھی کی، تاہم صحافیوں کا احتجاج جاری رہا، جس کے باعث وفاقی وزیر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments