کشمور: شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں 3 یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے تھرمل پاور ہاؤس کے 747 میگاواٹ کے تین یونٹ ٹرپ کر گئے اور بجلی سسٹم سے نکل جانے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہم بند ہوگئی۔گڈو تھرمل ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے کے بعد یونٹ کو بحال کردیا جائے گا جس کے بعد متاثرہ اضلاع کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا جس کی وجہ سے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments