لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سمری کی زبانی منظوری لے لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 6 ماہ میں دو وی وی آئی پی ٹرینیں چلائیں گے اور اس ماہ جب وزیراعظم کے پاس وقت ہوا تو ٹرینوں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کردیا جائے گا جب کہ ریلوے کا ایف ایم ریڈیو بھی شروع کررہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عدالت نے ریلوے کی زمین پر لیز کی پابندی لگادی ہے اور 5 سال کے لیے لیز دینے کی اجازت دی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ رائل پام سے ریلوے کے 3 ارب روپے لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments