دره آدم خيل: صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک کوئلے کی کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا، جن میں سے 2 کان کن تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کان کنوں کو درہ آدم خیل میں واقع حافظ الرحمان کوئلہ کان سے اغوا کیا گیا۔بچ نکلنے والے کان کنوں نے حکام کو بتایا کہ اغوا کار ان کے ساتھیوں کو درہ آدم خیل اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو کان کنوں کی بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں انتہائی نامساعد حالات میں کام کرنے والے کان کنوں کو گیس بھرنے اور کان بیٹھ جانے سمیت اغوا کیے جانے کے بھی خطرات کا سامنا رہتا ہے جبکہ متعدد کان کنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے موت کے گھاٹ بھی اتارا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments