اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی ازسرنو تفتیش کا حکم دے دیا.سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان، بلاول بھٹو، آصف زرداری اور اومنی گروپ کے وکلاء سمیت جے آئی ٹی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت میں فریقین کے وکلاء کے دلائل اور جے آئی ٹی کا مؤقف سننے کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس کا معاملہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو بھیج دیا۔عدالت نے نیب کو کیس کی ازسرِ نور تفتیش کرنے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ نیب اس سارے معاملے کی ازسرِ نو تفتیش کرے اور اسے 2 ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے،تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔عدالت نے نیب کو بھی ہدایت کی کہ نیب جسے چاہے سمن کرکے بلا سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ جے آئی ٹی اس کیس پر اپنے طور پر کام کرتی رہے اور کوئی چیز سامنے آتی ہے تو نیب کو فراہم کرے۔دوسری جانب عدالت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی رہنما فاروق نائیک سمیت ان کے خاندان کے لوگوں کے نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ جعلی اکائونٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments