ڈیرہ غازی خان: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، جن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر راشد بخاری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی ہےراشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔ایک ملزم راشد بخاری کے پیچھے بھاگتے ہوئے فائر کرتا ہے، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ سے راشد بخاری شدید زخمی ہوئے۔راشد بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مقتول راشد بخاری انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments