شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین پہنچ گئے۔کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان اہلیہ ری سول جوئے کے ہمراہ بذریعہ ٹرین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوئے۔کم جونگ ان کی جانب سے دورہ چین ایک ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب انہوں نے چند روز قبل ہی بیان دیا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ان کے ملک پر پابندیاں اور دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی تو وہ متبادل راستے اختیار کریں گے۔گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان متوقع دوسری ملاقات سے قبل کم جانگ ان کے دورہ چین سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ان کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔کم جونگ ان کے دورہ چین سے ایسا لگتا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان معاملات میں چین کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور امریکا سے مذاکرات میں چین کو شامل کرنا شمالی کوریا کی حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں