وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ٹاسک فورس کے اجلاس میں ملک بھر کے اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے اسپورٹس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخاردرانی، اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہاکی، کرکٹ، اسکواش سمیت تمام کھیلوں سے متعلقہ تنظیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹاسک فورس نے وزیراعظم کو ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے سفارشات پیش کیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے شعبے میں ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت، بدانتظامی اور سہولتوں کے فقدان سے پاکستان کھیلوں کے میدان میں پیچھے رہ گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی اور مقابلے کی فضا سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“اسپورٹس ٹاسک فورس اجلاس: ملک بھر کے تمام اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats i think a very good decision of making a new party